بالی وڈ اسٹار

کیا آپ جانتے ہیں امیتابھ بچن کی کوریج پر میڈیا نے 15 سالہ پابندی لگا دی تھی

(پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں بھارت کے سینئر اداکار، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویژن میزبان، پلے بیک گلوکار و سابق سیاستدان امیتابھ بچن کی کوریج پر ایک بار میڈیا نے 15 سالہ پابندی لگا دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن پر ایسا وقت بھی آیا کہ صحافیوں نے اُن کا نام تک لینا چھوڑ دیا تھا اور اس دوران امیتابھ کی تصویریں تک نہیں بنائی جاتی تھیں۔

تٖفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن پر تقریباً 15 سال تک میڈیا نے پابندی لگا دی تھی اور یہ سب 1970ء کی دہائی میں ہوا تھا جب اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔  اس دوران بچن خاندان گاندھی خاندان کے بہت قریب تھا اور بگ بی کی راجیو گاندھی سے دوستی تھی، یہاں تک کہ اُنہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی اور الہ آباد انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کی۔

واضح رہے کہ جب ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تو کئی میڈیا چینلز اور جریدوں پر بھی پابندی لگا دی گئی، چونکہ امیتابھ بچن کا گاندھی خاندان سے گہرا تعلق تھا اسی لیے ان جریدوں کا خیال تھا کہ امیتابھ بچن نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اِنہیں بند کروادیا ہے۔ اس کے بعد اِن رسالوں اور امیتابھ بچن کے درمیان سرد جنگ چھڑ گئی تھی، جب امیتابھ بچن تقریبات میں پہنچتے تو ان کے کلک (تصویر) تک نہیں لیے جاتے تھے۔

آخر کار 1982ء میں جب امیتابھ بچن اپنی فلم ’قلی‘ کے سیٹ پر ایک حادثے کا شکار ہوئے تو میڈیا نے ان کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان پر ایک مضمون شائع کیا۔ بعد  ازاں امیتابھ بچن نے میگزین کے مالکان کے ساتھ اس مسئلے کو واضح کیا اور میڈیا نے امیتابھ بچن پر لگائی گئی 15 سالہ پابندی کو ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے