(پاک صحافت) سابق بھارتی اداکارہ نینا گپتا اور لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی صاحبزادی مسابا گپتا کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے لیے کروڑوں روپے چھوڑ کر نہیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹؤئنکل کھنہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مسابا نے کہا کہ سب مجھ سے آج بھی کہتے ہیں کہ تم جو کچھ ہو وہ اپنے والدین کی وجہ سے ہو۔ مسابا کا کہنا تھا کہ میری ایک دوست سے کسی نے میرے متعلق کہا کہ "مسابا کو کیا کرنا پڑا؟ اسے والد اسکے لیے کروڑوں روپے چھوڑ گئے تھے۔
واضح رہے کہ مسابا کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے ایک بہترین معیار طے کر دیا ہے، وہ میرے گھر میں موجود دو مثالیں ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ آپ کتنے عظیم بن سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ مسابا گپتا بھارت میں ادکاری اور فیشن ڈیزائننگ کے پیشے سے وابستہ ہیں
Short Link
Copied