ممبئی (پاک صحافت) نامور بھارتی کامیڈین اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ارچنا پورن نے بتایا کہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے حوصلہ شکنی کے بعد سے وہ طویل عرصے تک اداکاری نہیں کرسکی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ارچنا پورن سنگھ اس وقت کامیڈی شو ’دا کپل شرما شو‘ کی مستقل مہمان کے فرائض نبھاتی نظر آتی رہیں۔ تاہم اب وہ شو کے عارضی وقفے کے دوران شیکھر سمن کے ساتھ ایک اور کامیڈی شو ’انڈیاز لافٹر چیمپئن‘ میں مہمان کے طور پر نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ ارچنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ کس طرح دوستوں کی حوصلہ شکنی ان پر اثرانداز ہوئی۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اسٹیج پر جب نیا پرفارمر آئے تو اس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
Short Link
Copied