کارتک آریان

کارتیک آریان کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری  بالی وڈ  کے معروف اداکار کارتیک آریان کی تصویر سوشل میڈیا صارفین کو بھاگئی، ان کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہوگئے۔ اداکار کارتیک آریان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہیں جس انہیں سیاہ رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق اداکار کارتین فلم بھول بھلیاں 2 کامیابی پر مداحوں کے مشکور ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم ‘بھول بھولیا 2’ نے انڈین باکس افس پر 154 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے ۔ باکس افس پر فلم ‘بھول بھولیا 2’ کا  154 کروڑ کے بزنس کرنے پر ایک مداح نے کارتیک سے سوال کر لیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکار کارتیک سے پوچھا کے کیا آپ کو 154 کروڑ ملے؟

واضح رہے کہ مداح کے جانب سے کیا جانے والے سوال کے جوب میں اداکار کارتین نے کہا کہ  نہیں لیکن 154 کروڑ مداحوں کا پیار ضرور مل گیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم ‘بھول بھولیا 2’ نے ایک دن میں 9 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ فلم ‘بھول بھولیا 2’ کی کاسٹ میں اداکار کارتک آریان، اداکارہ کیارا اڈوانی، تبو، سنجے مشرا، راجپال یادو، ملند گناجی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے