کارتک آریان

کارتک آریان فلم کے معاوضے سے متعلق کیا سوچتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں معاوضے کیلئے بہت زیادہ سخت نہیں بلکہ تھوڑی لچک رکھتے ہیں، جبکہ ان کیلئے زیادہ اہم یہ ہے کہ پروڈیوسر کو فلم میں نقصان نہ ہو۔

بھارتی اداکار کارتک آریان نے فلم انڈسٹری میں متعدد کامیاب فلمیں کرکے اپنا ایک نام بنا لیا ہے، ان کی اس سال بھی دو بڑی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہیں، جن میں ایک چندو چیمپئن اور دوسری بھول بھولیا 3 شامل ہیں۔ کارتک آریان کی فلم چندو چیمپئن 14 جون 2024 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ فلم سائن کرتے ہوئے کوئی خاص اماؤنٹ یا نمبر اپنے ذہن میں رکھتے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی مخصوص نمبر کے بارے میں نہیں سوچتا، لیکن یہ میرے پروڈیوسر کیلئے منافع بخش ہونا چاہیے اور وہ اس سے کتنا کماتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ فلم میں پروڈیوسر کو نقصان نہیں ہو اور وہ اس سے پیسے کمالے، جبکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ فلم میں کام کرکے مجھے بھی تخلیقی طور پر اطمینان ملے۔

یہ بھی پڑھیں

انیل کپور

انیل کپور کے گھر میں ’بگ باس‘ کون؟ اداکار نے بتا دیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے اپنی اہلیہ سنیتا کو کپور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے