ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکار عمران اشرف کا بازو جل گیا

عمران اشرف

کراچی (پاک صحافت) اداکار عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہیرا دا رانجھا‘ کی شوٹنگ کے دوران اُن کا بازو جل گیا تھا۔ عمران اشرف کا بتانا ہے کہ یہ حادثہ اُن کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر 3 ماہ قبل پیش آیا تھا۔

تٖفصیلات کے مطابق اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نشر کیے جانے والے خصوصی ڈرامے ’ہیرا دا رانجھا‘ کی شوٹنگ کے دوران اُن کا حقیقت میں بازو جل گیا تھا۔ اس وائرل ویڈیو میں عمران اشرف اپنے زخمی بازو بھی دکھا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ڈرامہ سیریل ’ہیر دا رانجھا‘ کے اس سین میں مرکزی کردار ہیرو بٹ (عمران اشرف) اپنی ہیروئن، ہیر (امر خان) کے دوپٹے پر لگی آگ بجھا رہا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے