پی ایس ایل کے گانے کے لیے اگر میری ضرورت پڑی تو   بھائی حاضر ہے، علی ظفر

علی ظفر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ گانے کے لیے مداحوں نے علی ظفر سے رابطہ شروع کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح کی جانب سے علی ظفر سے درخواست کی گئی کہ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا ترانہ آپ گادیں، ان معاشی حالات میں اس عوام کو یہ تحفہ دے دیں  برائے مہربانی۔

اس مداح کی بات پر جواب میں علی ظفر نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم اس کام کے لیے بہترین کا انتخاب کرے گی۔ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ملک اور کھیل کے لیے ہےجس کے لیے ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ علی ظفر نے لکھا کہ باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتا ہے، بھائی حاضر ہے۔

واضح رہے کہ تاہم سوشل میڈیا پر اس گفتگو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مرتبہ یہ موقع علی ظفر کو نہیں ملے گا کیونکہ اس گفتگو کے اگلے روز پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ پی ایس ایل ترانے میں شائے گل، فارس شافی، عاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے