پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے پر تول رہی ہیں۔ دیسی گرل پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں اور وہ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن فلم میں کام کریں گی۔

پریانکا چوپڑا جوناس کا بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جبکہ ہالی ووڈ کے چند پروجیکٹس میں کام کرنے کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ یاد رہے کہ امریکی پاپ سنگر نِک جوناس سے شادی کے بعد پریانکا لاس اینجلس میں مقیم ہیں، اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کچھ دنوں کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔ فلم انڈسٹری کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں اور ممبئی میں متعدد لوگوں سے مل رہی ہیں اور مختلف اسکرپٹ بھی پڑھ رہی ہیں۔ فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی سے بھی ملاقاتیں کر رہی ہیں، اُنہیں ایک ایکشن پراجیکٹ پسند بھی آ گیا ہے اور اب اداکارہ ہدایتکار سے شوٹنگ کی ٹائم لائن، شیڈول اور ملبوسات پر بات کر رہی ہیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ آئندہ سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن فلم میں نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 2013ء میں فلم ’گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا‘ میں کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف امریکی اداکار نے خود کشی کرلی

(پاک صحافت) معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔ لاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے