پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے جے شاہ کے بیان کی شدید مذمت

پاکستان کرکٹ بورڈ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

پی سی بی نے خط میں ایشین کرکٹ کونسل سے جلد از جلد اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی نے موقف اپنایا کہ جے شاہ کی پاکستان سے ایشیا کپ منتقل کرنے کی ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جے شاہ کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے