(پاک صحافت) بھارت میں 19 اپریل کو شروع ہونے والے 543 حلقوں میں انتخابات سات مرحلوں سے گزرنے کے بعد رواں ماہ کی یکم کو اختتام پزیر ہو گئے ہیں، اب ان حلقوں میں گنتی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا پر اس وقت سب سے بڑی خبر انتخابات سے متعلق ہی ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ایسے میں بھارتی میڈیا میں بریکنگ پر بریکنگ چل رہی ہے۔ان میں سے ایک بریکنگ نے پاکستان کے معروف گلوکار و آرٹسٹ علی سیٹھی کو بھی حیران کر دیا ہے۔
علی سیٹھی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں مودی نے بھاری بھرکم ووٹوں سے علی سیٹھی کے ہمشکل کو شکست دے دی ہے۔
Short Link
Copied