پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

(پاک صحافت) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق 70 سالہ الطاف حسین کافی عرصے سے علیل تھے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم ’صاحب جی ‘ سے ملی۔ واضح رہے کہ اسی فلم میں ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی آواز میں گیت “لڈی اے جمالو پاؤ، لڈی اے جمالو” بھی شامل تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں میں ‘ڈھی رانی’، ‘اک پاگل سی لڑکی’ اور ‘مرد جینے نہیں دیتے’ شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایت کار الطاف حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین پاکستان فلم انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کی 9 برس بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے