آمنہ الیاس

پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے، اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہاکہ فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی فلم کا اسکرپٹ ملتا ہے تو اسے بار بار پڑھتی ہوں یہاں تک کہ اس رول کے لیے ہاں کرنے سے پہلے اسکرپٹ کو لازمی طور پر چار پانچ بار پڑھ چکی ہوتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ وماڈل نے مزید کہاکہ بار بار پڑھنے سے آپ کو پتہ لگ جاتا ہے کہ رائٹر کہنا کیا چاہتا ہے اور کہانی ہے کیا۔ کردار کو بہتر انداز میں کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ رہےکہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر مختلف موضوعات کے حوالے سے آگاہی پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنے بولڈ بیانات اور پوسٹس کے باعث تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشری انصاری

بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا نسخہ بتادیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے