(پاک صحافت) ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی میدان میں کود پڑیں، انہوں نے خیبر پختون خوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہو گا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرے پاس عوام کی سپورٹ ہے۔