والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین کو تمغۂ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی والدہ کنول امین کو تمغۂ امتیاز ملنے کے بعد ان کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ایسی خاتون کے بیٹے کے طور پر میرا دل فخر سے سرشار ہے جس نے تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔ گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ آج یومِ پاکستان پر والدہ کو ستارۂ امتیاز ملا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

معروف امریکی اداکار نے خود کشی کرلی

(پاک صحافت) معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔ لاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے