نیلم منیر کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

اداکارہ نیلم منیر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہنیلم منیر اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لئے تصویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور اس بار اداکارہ کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیئر کی گئی تصویر میں نیلم کو سوات میں اپنی زندگی کا وقت گزارتے دیکھا گیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ”اگر سو زندگیاں بھی ہوں گی تو میں سو زندگیوں میں بھی پٹھان رہوں گی”۔

واضح رہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ادکارہ کے لباس کی تعریف کی تو کچھ کو ان کی مسکراہٹ پسند آئی۔ یاد رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’چکر‘، ’کہیں دیپ جلے‘، ’قیامت‘، ’پیار دیوانگی ہے‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے