نامور اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل ثروت گیلانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شئیر کی گئی تصویر میں ثروت گیلانی کو نامناسب لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل ثروت گیلانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار گوری رنگت اور لمبے بال ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے پاکستانی فلم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کو کامیاب بنانے کے لئے کہانی اہم ہوتی ہے، اس کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں کبھی آئٹم نمبر نہیں کرسکتی کیونکہ ڈر ہے کہ امی اور ابو سمیت سب مل کر ماریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے