میں نے کئی سال سے میوزک نہیں سنا، عاطف اسلم کا انکشاف

معروف گلوکار

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے پچھلے کئی سال سے میوزک نہیں سنا۔ انہوں نے اپنے وی لاگ ’مائے بارڈر لیس ورلڈ‘میں بتایا کہ ایک بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے پچھلے کافی عرصے سے میوزک سنا نہیں ہے لیکن ابھی دوبارہ میوزک سننا شروع کیا ہے اور اس سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

 گلوکار نے میوزک نہ سننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے کئی سال میں کام کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف رہا تو مجھے میوزک سننے کا وقت نہیں ملتا تھا۔ اُنہوں نے اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد مستقبل کے لیے اپنے ارادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ اداکار ڈینزیل واشنگٹن کا قول ہے کہ انسان اپنی زندگی میں سب سے پہلے سیکھتا ہے، پھر اس سے پیسے کماتا ہے اور پھر جو کچھ اس نے حاصل کیا ہو اسے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرتا ہے، تو اب میرا خیال ہے کہ وہ وقت آ گیا کہ میں اپنے معاشرے اور نئے آنے والے گلوکاروں کے لیے کچھ کروں۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں اب نئے آنے والے گلوکاروں، موسیقاروں اور ویڈیو گرافرز کو سامنے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔ خیال رہے کہ اُنہوں نے حال ہی میں ’بارڈر لیس ورلڈ‘ کے نام سے اُٹھائے گئے اپنے اقدام کے بارے میں بتایا کہ میں نے یہ اقدام اسی سوچ کے ساتھ اُٹھایا ہے کہ مختلف شعبوں سے باصلاحیت افراد کو سامنے آنے کا موقع دیا جائے چاہے وہ موسیقار ہوں، گیت نگار ہوں، ویڈیو گرافرز ہوں، ہدایت کار ہوں یا پھر اداکار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے