میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں

میرا

(پاک صحافت) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس نے میرا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نے گھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے