لاہور (پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے لئے سزا کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار سلمان احمد نے جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر دل بہت دکھا، ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گلوکار سلمان احمد نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ان واقعات کے ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔
Short Link
Copied