معروف بھارتی فلمساز و پروڈیوسر کرن جوہر بھی مولاجٹ دیکھنے سینما پہنچ گئے

کرن جوہر مولاجٹ

(پاک صحافت) بھارت کے مشہور و معروف فلمساز و پروڈیوسر بھی پاکستانی فلم مولاجٹ دیکھنے کے لئے سینما گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کی مولا جٹ دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہے جس میں وہ سنیما میں بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں۔ بالی وڈ فلمساز کی یہ تصویر معروف انسٹاگرام پیج ‘انسٹینٹ بالی وڈ’ نے اسٹوری پر شیئر کی جس میں کرن جوہر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کرن جوہر کی تصویر پر پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کیے، کسی نے کہا کہ کرن خاص طور پر فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھنے آئے جبکہ کوئی بولا انہوں نے یہ فلم ماہرہ کی وجہ سے دیکھی۔ خیال رہے کہ کرن جوہر دبئی میں موجود ہیں اور انہوں نے پاکستانی فلم دبئی میں دیکھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے