(پاک صحافت) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا سے بریک لینے کے اعلان کے ساتھ کاجول نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’ میری زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے ‘۔
تٖفصیلات کے مطابق دوسری جانب کاجول نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں ۔ اداکارہ کے پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے ساتھ ساتھ شیئر کیے گئے پیغام کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ کاجول انسٹاگرام پر خاصا ایکٹو رہتی ہیں پوسٹس ڈیلیٹ کیے جانے سے قبل کاجول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی فیملی اور شوہر اجے دیوگن سمیت ، فلمی کیرئیر کی کئی تصاویر موجود تھیں جنہیں اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
Short Link
Copied