معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا آسان طریقہ مداحوں کو بتادیا

ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا آسان طریقہ مداحوں کو بتادیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ  ماہرہ ان دنوں فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا طریقہ پوچھا۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ اور فہد کی فلم قائد اعظم زندہ آباد 9 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز کے حوالے سے ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا تھا۔ پاکستان میں عید الفطر کے موقع پرچار پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی تھی، جن میں ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’پردے میں رہنے دو‘، ’دم مستم‘ اور ’چکر‘ شامل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے