محبت محسوس ہو سکتی ہے، بیان نہیں کی جا سکتی، شبیر جان

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے محبت کے جذبے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ شبیر جان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو زندگی میں کبھی کسی سے محبت ہوئی اور اگر ہوئی تو کیا آپ اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہوئے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ محبت ایک ایسا جذبہ ہے جسے محسوس تو کیا جا سکتا ہے لیکن اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اداکار نے کہا کہ محبت میں سب سے زیادہ ضروری ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے، یہ محبت کی بنیاد ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر دو افراد ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تبھی محبت قائم رہتی ہے۔ شبیر جان نے یہ بھی کہا کہ آج کل جو ایک دوسرے کو سمجھے بغیر محبتیں ہو رہی ہیں اسی لیے پھر وہ زیادہ دیر نہیں چلتیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے