کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا ہے جب میں نے ایک اداکارہ اور ماڈل کے طور پر خوبصورتی کے ایک خاص معیار پر رہنے کا دباؤ محسوس کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک پُراعتماد عورت طاقت رکھتی ہے، مجھے کم عمری سے ہی میک اپ میں دلچسپی تھی جو کہ بعد میں ایک ماڈل اور اداکار کے طور پر میرے کام آئی۔

کترینہ کیف نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ پر مسلسل تصاویر دیکھتے ہیں جن کا حقیقی اور اصل خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، خود کو اور نوجوانوں کو صحیح پیغام دینا اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اکثر کئی فلموں اور ریڈ کارپٹ ایونٹس کے لیے اپنا میک اپ خود بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے