لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 2 سال بیت گئے

کراچی (پاک صحافت) لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 2 سال بیت گئے۔ عمر شریف 19 اپریل 1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، اُنہوں نے اسٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز ’عمر ظریف‘ کے نام سے بطور اسٹیج پرفارمر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے اپنا نام بدل کر ’عمر شریف‘ رکھ لیا اور پھر اسی نام سے اُنہوں نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔ عمر شریف کے مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں میں ’بکرا قسطوں پر‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ سرِ فہرست ہیں، ان کی مقبول ترین فلموں میں ’مسٹر 420‘، ’مسٹر چارلی‘، ’خاندان‘ اور ’لاٹ صاحب‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری کامیڈین و اداکار کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات کے لیے کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔ عمر شریف کو 1992ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مسٹر 420‘ کے لیے بہترین اداکاری اور ہدایت کاری پر 2 قومی ایوارڈز دیے گئے، اس کے علاوہ انہیں 10 نگار ایوارڈز بھی دیے گئے۔ انہیں ان کی خدمات کے لیے تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خلیل الرحمان قمر

ہم ہالی ووڈ والوں سے بڑے لوگ ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

(پاک صحافت) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستانی فلموں کو ہالی ووڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے