صائمہ نور

لوگ اب سرکاری چینل کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، صائمہ نور

لاہور (پاک صحافت) پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول  کی اداکار ہ صائمہ نور کا کہنا ہے کہ  اب سرکاری چینل تو بالکل ہی ایک طرح سے ختم ہوچکا ہے، لوگ اب زیادہ اہمیت ہی نہیں دیتے۔ وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے، اور ہر بندہ ہی باخبر ہوتا تھا، اور ہر بندہ ہی حد سے زیادہ پُرجوش ہوتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ صائمہ نور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح کے ٹی وی سے دور ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بات بہت ہی زیادہ کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانے اور تھے جب ہمارے ڈرامے آیا کرتے تھے، اب موبائل کا جدید دور ہے اور ہر کوئی اپنے کاموں میں ،پب جی میں، ٹک ٹاک میں مصروف ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ اداکارہ صائمہ  نور کی اداکاری کو  مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

(پاک صحافت) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔ اہل خانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے