فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

(پاک صحافت) بھارتی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے اداکار پلکت سمراٹ نے کنڑ، ہندی اور تیلگو فلموں کی ہیروئن کریتی کھاربندا سے شادی کر لی ہے۔ خوبصورت نئی نویلی جوڑی پلکت سمراٹ اور کریتی کھاربندا نے کچھ دیر قبل ہی اپنی شادی کی حسین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں۔

یہ جوڑی گزشتہ روز ہی شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کریتی نے ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کندن کے زیورات کا انتخاب کیا ہے جبکہ پلکت سمراٹ نے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کریتی کھاربندا اور پُلکت سمراٹ نے 2018ء کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ یہ جوڑی 2019ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’پاگل پنتی‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے