امیتابھ بچن

عمر بڑھنے کے ساتھ مجھ پر تنقید میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، امیتابھ بچن

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن جو اس سال اکتوبر میں81 برس کے ہوجائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے ان پر تنقید میں کمی آتی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ جہاں شہرت لوگوں کو راتوں رات بلندیوں پر پہنچاتی ہے وہیں  تنقید بھی شروع ہوجاتی ہے، تاہم سینئر اداکار سمجھتے ہیں کہ ان کی عمر کے بڑھنے کے ساتھ حالیہ ماہ و سال میں لوگوں نے ان پر تنقید کرنا کم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کی فلم نگری میں شہنشاہ سمجھے جانے والے امیتابھ بچن جو تقریباً 190 کے قریب فلموں میں کام کرچکے ہیں، انہوں نے اپنے ایک حالیہ بلاگ میں تحریر کیا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب لوگوں نے ان کا تمسخر اڑانا بھی بند کر دیا ہے۔  امیتابھ بچن نے مزید تحریر کیا کہ وہ کچھ وقت کام ترک کرکے گزرے لمحات کے عکس کو دیکھنے اور پھر سے تروتازہ اور توانا ہونے میں صرف کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ تروتازہ و توانا ہونے کا مطلب عمر سے نہیں بلکہ علم و آگہی سے ہے کہ دنیا اور ہمارے گرد و پیش کیا ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے پرابھاس کی فلم میں اداکاری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ اس حوالے سے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تیلگو سنیما کے پروجیکٹ کے میں کام کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے پرابھاس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے