عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ مکمل

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کے پہلے بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔ اس بات کا انکشاف بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی مایہ ناز اداکار کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہےجس کے کیپشن میں بتایا ہے کہ عمران اشرف کے ساتھ شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ کا وائرل اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد کرنے کی نشاندہی کی ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل اور پاکستانی اداکار عمران اشرف بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے، یہ دونوں اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس بین الاقوامی فلم کا نام ’اینو رہنا سہنا نہیں آندا‘ ہے، یہ ایک کامیڈی کینیڈین پنجابی فلم ہے، جس کی کہانی بین الاقوامی طلباء کے مسائل پر مبنی ہے۔ اس فلم کی کہانی بھارتی نژاد کینیڈین روپن بال نے تحریر کی ہے اور اس کے ہدایت کار بھی وہ خود ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

(پاک صحافت) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔ اہل خانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے