علی ظفر کا کرکٹ ورلڈ کپ کے شائقین کی پُر زور فرمائش پر نیا ترانہ بنانے کا اعلان

علی ظفر

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر نے کرکٹ ورلڈ کپ کے شائقین کی پُر زور فرمائش پر نیا ترانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ علی ظفر نے اس کی دھن بھی ترتیب دے دی ہے اور اسے نام بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے شائقین کی پُرزور فرمائش ہر ورلڈ کپ کا نیا ترانہ بنانے کی ہامی بھر لی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دو مختلف پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیا ترانہ بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن اس میں عوام کو ان کا ساتھ دینا ہو گا اور اسے ماسٹر پیس بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے ایک اور پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کیا اور بتایا کہ انہیں گانے کے نام سے متعلق آمد ہوئی ہے، ورلڈ کپ ترانے کا نام ہو گا ’مزہ آیا‘۔ مذکورہ پیغام میں انہوں نے اپنے دوست و پروڈیوسر علی مصطفیٰ سے ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے، یہ  پی ایس ایل کے گانے ’اب کھیل جمے گا‘ میں بھی میرے ساتھ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے