(پاک صحافت) بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید فلموں میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایکتا کپور کی فلم "ایل ایس ڈی 2” کے ذریعے پہلی مرتبہ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔
مذکورہ فلم 2010 کی فلم کا سیکوئل ہے جس کے بارے میں رواں برس 14 فروری کو اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم بتایا جارہا ہے کہ فلم رواں برس 19 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ عرفی جاوید اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار تشار کپور اور اداکارہ رونی روئے بھی اس فلم میں مہمان اداکاروں کے طور پر نظر آئیں گے۔
Short Link
Copied