عامر خان کا فلم ’ستارے زمین پر‘ سے متعلق اہم انکشاف

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی کہانی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان 2007 کی اپنی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کے نام سے جلد ہی پیش کریں گے۔

فلم لال سنگھ چڈھا کی بعد عامر خان اب اپنی نئی فلم میں ستارے زمین پر میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اب انہوں نے اپنی نئی فلم کی کہانی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے کہ تارے زمین پر، کی طرح اس فلم میں بھی معاشرہ میں پھیلی ہوئی ایک سنگین بیماری ’ڈاؤن سنڈروم‘ کو اجاگر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ میں ’ڈسلیکسیا‘ کے مرض پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس فلم میں عامر خان نے آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں وہ طالب علم ایشان اوستھی کو ڈسلیکسیا کے مرض پر قابو پانے اور اس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اس کی مدد کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ یاد رہے کہ فلم ’تارے زمین پر‘ میں طالب علم ایشان اوستھی کا کردار چائلڈ اسٹار درشیل نے نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے