عادل درانی کا راکھی ساونت کی جلد گرفتاری کا دعویٰ

(پاک صحافت) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان درانی نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کردیا۔ عادل خان درانی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ راکھی ساونت کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، وہ گزشتہ 4 ماہ سے دبئی میں مفرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت سے متعلق کئی مقدمات درج کروائے ہیں، اُسے دبئی سے بھارت واپسی پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ راکھی ساونت نے دبئی سے ضمانت کےلیے پوری کوشش کی ہے لیکن وہ اب تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے مقدمات راکھی ساونت کے خلاف درج کروائے ہیں، وہ دبئی میں کیوں ہے؟ وجہ ہمارے مقدمات ہیں۔

عادل درانی نے کہا کہ اداکارہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت سے مفرور ہے، اگر وہ بھارت آگئی تو صرف 2 گھنٹے میں سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت تو ضمانت لینے کے قابل بھی نہیں رہی، ہمارے مقدمات کی وجہ سے اُس کی اپیل تمام عدالتوں سے مسترد ہوجائے گی۔ راکھی ساونت سے شادی کے بعد سے عادل درانی شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے حال ہی میں سومی خان سے دوسری شادی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے