کراچی (پاک صحافت) اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی۔فلم کرنے کی حامی بھرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہدایتکار فیصل قریشی نے مجھے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے، پندرہ سال کی تھی جب سے فیصل کو جانتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے مزید بتایا کہ فیصل قریشی کالج میں ان کے سینئر رہے ہیں، عائشہ عمر نے بتایا کہ اسکول میں تھی تو ایکٹنگ کرنے کا پہلا تجربہ فیصل قریشی کے ساتھ ہوا تھا۔جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے یہ بھی کہاکہ انہوں نے فیصل قریشی کا کالج سے لے کر اب تک تمام کام دیکھا ہے اس لیے کام کے معاملے میں ان پر بھروسہ کرنا آسان ہو گیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ تمام بہترین اداکاروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ ایک یادگار تجربہ رہا ہے۔ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیریا اکرم اور شایان فاروقی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔