شیخ رشید نے اب تک میری وجہ سے شادی نہیں کی، حریم شاہ کا دعویٰ

حریم شاہ

کراچی (پاک صحافت) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک ان کی وجہ سے شادی نہیں کی، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے میری وجہ سے ہی شادی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شیخ رشید نے اب تک ان کی وجہ سے شادی نہیں کی، اور شیخ رشید نے انہیں یہ بھی کہا کہ  اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ انٹرویو ک دورانحریم شاہ نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے بیان سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ خیال رہے کہ حریم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے مردوں سے نفرت ہے لہٰذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ یاد رہے کہ  رہے کہ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران بھی حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے