شوبز کیرئیر کا آغاز 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا، حمائمہ ملک

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوبز کیئرئر کا آغاز 14سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ عرصہ باہر رہی، بچپن میں اگرچہ کبھی  اسکول نہیں گئی، یونیورسٹی جانے کا بہت شوق تھا لیکن جب میں لمز ،  پنجاب یونیورسٹی گئی تو میں نے سوچا اللہ نے مجھے یہاں کیلئے رکھا تھا لیکن اس بات کو تسلیم کرتی ہوں کہ تعلیم بہت اہم ہتھیار ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں مہمان بنیں جس دوران اداکارہ نے   اپنی  پڑھائی ، شوبز کیرئیر اور نجی زندگی  پر بھی بات کی۔ حمائمہ ملک نے بتایا کہ ’مجھے بچپن سے ہی  پڑھنے کا شوق نہیں تھا، کلاس میں سب سے پیچھے بیٹھتی تھی، میتھا میٹکس مجھے نہیں آتی تھی لیکن کلاس مانیٹر بننے کا شوق تھا، تھرڈ کلاس  3 مرتبہ دہرائی اس کے بعد بھی پروموٹ ہوکر 4thکلاس میں گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے مزید کہا کہ  مجھے انگلش کی بنیادی چیزیں بھی نہیں پتا تھیں، She سن کر لگتا تھا یہ کسی لڑکی کا نام ہے، یہاں تک کہ ایک دوست سے پوچھ بیٹھی کہ she کون ہے‘؟انہوں نے کہا کہ ’ آج  بچپن کو واپس لانا چاہتی ہوں کیوں کہ مجھے میرا بچپن یاد ہی نہیں۔ اب میں شاعری بھی کرلیتی ہوں، انگلش بھی پڑھ لیتی ہوں لٹریچر بھی پڑھتی ہوں، میتھا میٹکس مجھے ابھی تک نہیں آتی لیکن اس دوران میں نے خود کو کھودیا  اور آج جو کچھ بھی ہوں یہ سب کچھ والدین اور اپنوں کے اعتبار کی بدو لت حاصل کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے