شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو بھی فلم مل گئی

آریان خان

ممبئی (پاک صحافت) شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مبینہ طور پر معروف ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے اپنی ایکشن فلم میں سائن کرلیا ہے۔ فلمی نقاد عمیر سندھو کے مطابق آریان خان ایکشن فلم “مسالہ” میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ بطور ہیرو باقاعدہ اداکاری کریں گے یا فلم میں ان کا صرف کوئی کیمیو ہوگا۔ ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ کرن نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ایکشن فلم کی شوٹنگ 2023 میں شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے