شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

شاہ رخ خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ انڈسٹری کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان المعروف کنگ خان کو زندگی میں ملنے والا پہلا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کنگ خان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی پہلی تنخواہ کا انکشاف کیا تو سب حیران رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ جو وہ گھر لے کر آئے وہ بھارتی 50 روپے تھی۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ معاوضہ انہیں معروف بھارتی گائیک پنکج اُدھاس کے کنسرٹ میں ٹکٹ چیک کرنے کے عوض ملا تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے آگرہ جانے والی ٹرین کا ٹکٹ خریدا اور تاج محل کی خوبصورتی کا مشاہدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے