شاہ رخ خان کو سعودی عرب میں کیا چیز اچھی لگی

شاہ رخ خان

کراچی (پاک صحافت) بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی احرام باندھے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ ان دنوں شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی شاندار کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور انہیں دنیا بھر سے کامیابی پر مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ شینا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کیسا رہا؟ اور جدہ میں آپ نے سب سے زیادہ کس چیز کو پسند کیا؟

واضح رہے کہ اس سوال پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہاں کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے ساتھ 4 سال  بعد بالی وڈ میں دھواں دار انٹری ماری ہے، وہ اس سے قبل 2018میں  فلم زیرو میں مکمل کردار ادا کرتے نظر آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے