(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر اپنی آواز میں دعائیہ کلام پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ و میزبان نے اسٹوری شیئر کی ہے۔ مذکورہ انسٹا اسٹوری میں شائشتہ لودھی کو ہلکے سفید رنگ کے خوش لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، ان کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی محفل میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مرحوم جنید جمشید کی مقبول دعا ’میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے‘ کے چند اشعار اپنی آواز میں ریکارڈ کر کے شیئر کیے ہیں۔
Short Link
Copied