کراچی (پاک صحافت) سینئر اداکار مسعود اختر 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مسعود اختر طویل عرصے سے علیل تھے۔ یاد رہے کہ پانچ ماہ قبل مسعود اختر کے اکلوتے صاحبزادے بھی پھیپھڑوں کے کینسر سے انتقال کرگئے تھے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق مسعود اختر گزشتہ ایک ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، مسعود اختر کی نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والے فن کار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے کام کیا۔
واضح رہے کہ فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ 60 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے