آمنہ الیاس

سپر ماڈل آمنہ الیاس کی امریکی نائب صدر کے بیان پر شدید برہمی

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاسامریکی نائب صدر کمالا ہیرس پر برس پڑیں،  آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ کمالا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں؟ ان کو شرم آنی چاہیے’۔ دوسری جانب آمنہ الیاس کے ردعمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس نے امریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس کی جانب سے دیے گئے ایک بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ آمنہ الیاس اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمالا ہیرس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسرائیل کی حمایت میں بول رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان دینے پر سپر ماڈل آمنہ الیاس نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘میں یہ ویڈیو یہاں شیئر کیے بغیر نہ رہ سکی، کمالا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں؟ ان کو شرم آنی چاہیے’۔یاد رہے کہ اس سے قبل معروف اداکارہ صنم جنگ نے بھی اس ویڈیو پر اپنا تبصرہ پیش کیا اور ان کے بیان کو رقت آمیز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے