سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو 2022 کا پہلا تحفہ دے دیا

ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو سال 2022 کا پہلا تحفہ دے دیا،  جی ہاں ماہرہ خان  کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اُنکی نئی فلم ’قائداعظم زندہ آباد‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے پروڈکشن ہاؤس فلماں والا پکچرز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ’نئے سال کا پہلا تحفہ!‘

واضح رہ کہ اداکار فہد مصطفٰی اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم جس کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء ہیں اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے