سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عائزہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و سپر ماڈل عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، عائزہ خان کی نئی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی  نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک  اداکارہ کی اس تصویر کو ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ اس پر پیار بھرے تبصرے بھی کیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ نظر آ رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے