سوناکشی سنہا کا شادی کا گھر فروخت کیلئے پیش، قیمت 25 کروڑ

(پاک صحافت) اداکارہ سوناکشی سنہا کا وہ گھر جس میں انہوں نے ظہیراقبال سے شادی کی تھی، فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اداکارہ سوناکشی سنہا کا پرآسائش اپارٹمنٹ فروخت کےلیے پیش کیا گیا تو مداحوں کے درمیان تجسس پیدا ہوگیا کہ آخر یہ اتنی جلدی کیوں بیچا جارہا ہے۔

اس اپارٹمنٹ کی فروخت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک رئیل اسٹیٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھر کی ویڈیو اور قیمت شیئر کی گئی جس میں اپارٹمنٹ کو باندرہ ریکلیمیشن میں سمندر کے سامنے واقع ایک عالیشان فلیٹ کے طور پر بیان کیا گیا۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4200 مربع فٹ کا یہ سمندر کے سامنے والا واک-اِن اپارٹمنٹ مکمل طور پر تیار ہونے کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ اب اس کی قیمت 25 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ سوناکشی سنہا نے بھی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو لائیک کیا جس کے بعد ان کے مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ اسی پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ “یہ سوناکشی سنہا کا گھر ہے، کیا وہ یہاں سے اتنی جلدی منتقل ہو رہی ہیں؟”

ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ “سوناکشی سنہا اپنا گھر کیوں بیچ رہی ہیں؟ انہوں نے یہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی خریدا تھا۔” ایک صارف نے تو یہ سوال بھی کرلیا کہ “کیا یہ سوناکشی سنہا کا گھر نہیں ہے؟” جبکہ ایک نے بتایا کہ “سوناکشی سنہا کئی سالوں سے اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے