سلمان خان

سلمان خان کے نئے گانے کو پرستاروں کی پذیرائی نہ مل سکی

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر گلوکاری کرتے ہوئے ایک نیو سنگل گیت ‘یو آر مائن’ ریلیز کیا ہے، یہ گیت نہ صرف انھوں نے گایا بلکہ وہ اسکے شریک لکھاری بھی ہیں۔ گو کہ یہ زیادہ تخلیقی طور پر تو نہیں لکھا گیا ہے لیکن آٹو ٹیون پر بھاری انداز کے اس گیت پر سلمان خان کے بڑے سپورٹرز نے بھی تنقید کی ہے۔

یہ نیا گانا سلمان خان کے یوٹیوب چینل پر جمعرات کو ریلیز کیا گیا، ویڈیو میں سلمان کے ساتھ انکے بھانجے آیان اگنی ہوتری بھی موجود ہیں جنھوں نے اس ٹریک کا ریپ پورشن پرفارم کیا، اس گیت کو وشال مشرا نے کمپوز کیا ہے۔ یہ ایک رومانٹک نمبر ہے جسے سلمان اور سنجیو چترویدی نے مشترکہ طور پر لکھا۔

حیدر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی میوزک ویڈیو میں سلمان کو پینٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس دوران جب آیان نے انہیں روکا اور پوچھا کہ کیا وہ میرے ماموں کے نئے گیت کو وشال کے ساتھ ریپ کرسکتے ہیں، جس پر سلمان مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں ہاں میں کرسکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بشری انصاری

بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا نسخہ بتادیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے