سلمان خان کی جم میں ورک آؤٹ کی تصویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

سلمان خان

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے سلطان سلمان کی جانب سے  سوشل میڈیا پر جم میں ورک آؤٹ کے دوران کی تصویر شیئر کی گئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔  خیال رہے کہ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے فوٹو شیئر کیا تو انہوں نے چاہنے والوں سے پوچھ لیا کہ ان کا کیپ کیسا لگ رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر  سنگیتا بجلانی نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے آگ کی ایموجی شیئر کی۔ اس کے علاوہ تصویر پر سلمان خان کے مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کیا مذاق کیا ہے، اگر آپ شرٹ کے بغیر ہیں تو ٹوپی پر دھیان کس کا جائے گا؟‘

واضح رہے کہ ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان کی تصویر کترینہ کیف کی شادی کے بعد ان کے خلاف بننے والی میمز کا جواب ہے۔ صارف نے لکھا کہ لوگ چاہے بھائی پر کتنی ہی میمز کیوں نہ بنالیں، لیکن بھائی ہمیشہ بلاواسطہ طریقے سے جواب دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے