ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے لیجنڈری ادکار سلمان خان نے مداحوں کے درمیان ڈانس کر کے سب کو حیران کر دیا۔ خیال رہے کہ سلمان خان کا ڈانس دیکھ کر وہاں موجود سلمان خان کے مداح بھی اپنے پسندیدہ اسٹار کے ساتھ مل کر ڈانس کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلما ن خان اس وقت ترکی میں موجود ہیں جہاں ان کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ ان کے ترکی میں سیر سپاٹے بھی جاری ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں شامل کترینہ کیف بھی وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ سلمان خان کا کترینہ کیف کی طرف سے نہیں بلکہ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مداحوں میں گھرے سلمان خان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر اب ان کے مداحوں کے بھی دلچسپ تبصرے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔