رومانٹک فلم ٹچ بٹن کی نمائش ایک بار پھر مؤخر

ٹچ بٹن

(پاک صحافت) رومانٹک مصالحہ فلم ’ٹچ بٹن‘ کی نمائش کو مؤخر کردیا گیا، فلم کو آئندہ ماہ 11 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا تھا۔ بعد ازاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم فروری 2020 میں اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم کورونا کے باعث سینمائوں کی بندش کی وجہ سے ٹچ بٹن کی نمائش بھی دیگر فلموں کی طرح روک دی گئی تھی اور پھر رواں برس جولائی میں فلم کو 2022 کے آخر تک پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ایک ہفتہ قبل اس کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 11 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہونے والے مختلف واقعات کے باعث اب فلم کی نمائش کو ملتوی کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ کے اختتام تک ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے