دکھ کو کندھے پر لے کر چلنے والی لڑکی نہیں ہوں، عالیہ صدیقی

(پاک صحافت) ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ سے باہر ہوگئیں۔ یاد رہے کہ عالیہ ریئلٹی شو میں اپنا سفر صرف 10 دن ہی جاری رکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ نواز پیرس جا رہے تھے تو میں نے فیصلہ کیا کہ اگر آپ جا رہے ہیں تو میں شو میں حصہ لے لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز پیرس نہ جاتے تو میں شاید بچوں کو چھوڑ کر گھر سے اتنے دن کیلئے نہیں نکلتی۔

واضح رہے کہ عالیہ کا کہنا تھا کہ دکھ ایک وقت تک ہوتا ہے اس کے بعد انسان آگے بڑھ جاتا ہے، دکھ کو کندھے پر لے کر چلنے والی لڑکی نہیں ہوں۔ خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عدنان صدیقی

بیٹیوں کی پرورش کرنا ریئلٹی شو جیسا ہے، عدنان صدیقی

(پاک صحافت) پاکستانی اداکار اور میزبان عدنان صدیقی نے بیٹیوں کے عالمی دن کی مناسبت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے